رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

صدام کی پھانسی: آپ کا ردعمل

معزول عراقی صدر صدام حسین کو اطلاعات کے مطابق پھانسی دے دی گئی ہے۔ انیس سو اسی میں عراق کے علاقے دجیل میں ہونے والی ایک سو اڑتالیس شیعہ افراد کی ہلاکتوں کی پاداش میں صدام حسین کو اس سال پانچ نومبر کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ صدام حسین کے خلاف کردوں کی ’نسل کشی‘ کا مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے۔ مقدمہ کے طریقہ کار پر تنقید کرنے والے کہتے رہے ہیں کہ امریکہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس مقدمے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ صدام حسین کے وکلاء کئی بار الزام لگا چکے تھے کہ عراقی حکومت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ امریکہ میں حقوق انسانہ کی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے بھی اس الزام کی تائید کی تھی۔ امریکی صدر نے پھانسی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا، تاہم یورپی یونین نے عراقی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ سزائے موت پر عملدرآمد نہ کروائے۔

اس پر آپ کا کیا رد عمل ہے؟

(اردو میں بھیجی جانے والی رائے ترجیحاً فوراً شائع کی جائے گی۔ اس کے لیئے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 12/29/06 5:25 PM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:375

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 12/31/06 11:33 AM GMT

لاقانونيت سے قانون اور انصاف برآمد کرنے کی ايک بھونڈی کوشش ہے۔ جس طرح يہ سب ہوا صدام کے مخالف اپنے آپکو اس سے بہتر ثابت نہيں کرسکے۔ اگر موت ہی مکافات عمل کا نام ہے تو پھر ہم سب اس کا شکار ہوں گے۔ چاہے بستر مرگ پہ آئے يا تختہء دار پہ۔

بشری شہزادی

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 11:23 AM GMT

کيا ہم نے کبھی امريکہ کے معاملات ميں دخل اندازی کرنے يا امريکہ ميں کسی کو انصاف دلانے ميں کوئی کردار ادا کيا ہے؟ اگر نہيں تو پھر امريکہ کون ہوتا ہر ايک کے معاملات ميں دخل اندازی يا کسی کو سچا انصاف دلوانے والا؟

[sheedooo]، جرمنی

تجویز کنندہ 5 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 11:00 AM GMT

صدام مرد مجاہد بش چند دن کا حکمران۔

janan .khan، pishin.pakistan

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 10:22 AM GMT

صدام کی پھانسی کے بعد عراق ميں جو پرتشدد مظاہرے شروع ہيں تو لگتا يہی ہے کہ حالات مزيد خراب ہونگے۔ عيد کے دن پھانسی دينے کی نئی روايت قائم ہوئی ہے۔ ايک ظالم شخص کو 30 دن کے اندر کسی اور دن بھی سزا دی جا سکتی تھي۔ پھانسی کے بعد صدام کےچہرے پر زخموں کے نشان کيوں اور کيسے آۓ؟؟؟ کہيں پھانسی کی بجائے تشدد تو نہيں کيا گيا؟؟؟

سپطين رضا، مظفرگڑھ، پاکستان

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 10:07 AM GMT

صدام کو تو صرف اس کِ کسی ایک جرم کی سزا ملی ہے۔ ایک بار پھانسی سے صرف ایک جرم ہی کا بدلا ہو سکتا ہے۔

ظهور حسین نقوی، پونچهه

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 9:54 AM GMT

جنرل مشرف کو صدام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

tanweer، Nar Rawalakot

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 9:50 AM GMT

بہت دکھ ھوا۔ صدام کی موت مسلمانوں کيليے لمحہ فکريہ ہے۔ آج وہ ہميں انصاف ديں گے جو خود اسلام کے سب سے بڑے دشمن ھيں، بلکہ شيعہ اور سنيو ں کو لڑانا چاہتے ھيں۔ مسلمانوں کو مکار دشمن کو پہچان لينا چاھيے۔

سجادصادق، واہ پاکستان

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 9:48 AM GMT

صدام حسین کا انجام تو یہی ہونا تھا،وہ اس ہی قابل تھا، مگر یہ کام بے ڈھنگے طریقے سے کیا گیا۔۔۔آخری وقت میں قرآن بغل میں دبا کر نعرے لگانے سے فائدہ ؟؟؟کاش اس نے اس قرآن کے مطابق عمل کیا ہوتا !!! خلق خدا پر رحم کیا ہوتا تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا۔

Rustam444 Khan، Hyderabad Sindh، پاکستان

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 9:46 AM GMT

صدام حسين کی پھانسی مقافات عمل کے عالمگير عمل کا نتيجہ ہے۔ اللہ کے قانون سے صدام جيسے فرعون لوگوں کے ايسے ہی انجام کی توقع کی جا سکتی ہے ايک قاتل اور انسانی مجرم جس نے اسلام کا نام پوری دنيا ميں بدنام کيا آخر کار اپنے انجام کو پہنچا۔

محمد قذافی جنجوعہ، جہلم

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 9:29 AM GMT

صدام حسین کی پھانیسی سے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مجھے اعتراض اس سزا کے دن کا انتخاب پر ہے۔ کیا اس کو نافذ کرنے کے لیے عید کے علاوہ اور کوئی دن نہیں تھا؟ جو دن صدام کے رشتہ داروں اور حامیوں کے لیے خوشی کا تھا اس کو ماتم میں تبدیل کردیا گیا۔ دوسری طرف حقوق انسانی کے علمبراروں سے یہ سوال ہے کہ اگر انکی نظر میں پھانسی اور سزائے موت جیسی سزائیں انسانیت کے خلاف ہیں تو ان حضرات کے صدام کی پھانسی کو روکنے میں ناکام ہونے کی وجہ کیا ہے؟

محمد شہاب الدین، ممبئ، انڈیا

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 8:59 AM GMT

صداحسين خوش قسمت انسان ہے جواللہ نے اسے شہادت نصيب فرمائي۔

ميرمحمد، کراچی pakistan

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 8:55 AM GMT

افسوس ! حج اور عيد کے مقدس اور پر مسرت دنوں ميں پھا نسی دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کيا گيا۔ اس طرح سال کے اختتام پر امريکہ نے اپنے آپ کو عالمی جگا ثابت کيا۔ افسوس !

محمد نويد اسحاق مغل، اٹلی

تجویز کنندہ 8 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 7:59 AM GMT

صدام حسين کی پھانسی مسلمانوں حکمرانوں اور مسلمانوں کے لے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ھے کہ ھم مسلمانوں کو ھدايت عطا فرمائے اور يکجا ھونے کی توفيق عطا فرمائے ورنہ صدام کی طرح سب مسلمان حکمرانوں کا يہی حشر ھوگا۔

حامد رياض، لاہور

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 7:45 AM GMT

صدام حسين كو تو مكافات عمل كے قانون كاسامنا آخركار كرنا ہى پڑا ليكن امريكى قبضہ كى موجودگى اور كٹھ پتلى عدالت كى بدولت عيد الاضحى كےمبارك دن ميں ايسا ہونا نہايت افسوسناك ہے۔

امين الله مندوخيل، دبي

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 12/31/06 7:43 AM GMT

عراقی عوام مايوس ہرگزمت ہوں۔ صدام حسين تو عراق اور فلسطين کي آزادي کا ايک سپاہي تھا جو قربان ہو گيا اور آزادي قربانی نہيں بلکہ قربانياں مانگتي ہے۔ انشاءاللہ سرزمين عراق آزادی کا سورج ضرور ديکھے گی کہ ’خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پيدا‘۔

محمد علی حسين، پشاور

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔