رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

’صحافتی آزادی کا قتل؟‘

شمالی وزیرستان سے گمشدہ صحافی حیات اللہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف سنیچر کے روز اسلام آباد کے صحافیوں نے قومی اسمبلی کی پریس گیلری کا بائیکاٹ کیا اور پارلیمان کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادھر امریکہ سے دنیا بھر میں صحافیوں اور پریس آزادیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ یا ’سی پی جے‘ نے صحافی حیات اللہ کےقتل پر اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں پاکستان سے یہ کسی صحافی کے قتل کی دوسری خبـر ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں لاڑکانہ سے کے ٹی این کے کیمرہ مین اور فوٹوگرافر منیر سانگی کو قتل کیا گیا تھا۔

آپ کی رائے میں کیا پاکستان میں صحافیوں کو آزادی اور تحفظ حاصل ہے؟

(اردو میں بھیجی جانے والی رائے ترجیحاً فوراً شائع کی جائے گی۔ اس کے لیئے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 6/17/06 10:49 AM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:106

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 6/19/06 7:28 AM GMT

صحافت کو جمہوريت کا ايک ستون قرارديا جاتاہے لےکن افسوس ناک امر يہ ہے کہ اپنی جان ہتھلی پر رکھ کر اپنے قاری يا ناظرين کو اہم اور تازہ ترين خبروں کے ساتھ ساتھ معاشرے ميں ہونے والی ناانصافی اور مظالم کے بارے ميں صحيح تصوير پےش کرنے والوںکو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے-

Javed Jamaluddin Shaikh، Mumbai، بھارت

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 7:08 AM GMT

ميرے خيال ميں بناء کسی ثبوت کے حکومت کو الزام دينا درست نہيں- اگرحکومت اس کو مارنا چاہتی تواغواء والے ڈرامہ کی ضرورت نہيں تھي- بلا شک يہ کام نام نہاد پاکستانی „طالبان„ کا ہے- جو اس قتل کی آڑ ميں حکومت کو بدنام کريں گے- Lets wait and see

مزمل خان، ٹورنٹو

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 6:07 AM GMT

کيا ہم ساری عمر ايسے ہی تبصرے کرتے رہيں گے يا کو„ی پريکٹيکل کام بھی کر کے ديکھاءيں گے؟ يہ جو باتيں يہاں ميرے بھاءی لکھتے ہيں ان ميں کون سی بات ايسی ہے جسے پڑھنے سے ملکی حالات ٹھيک ہو جاءيں گے؟يا جو بات پہلے کسی کو نہيں پتا؟

Muhammad Furqan، Limassol, Cyprus.

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 5:46 AM GMT

[جو کچھ بھی کرنا ہے خود کرنا ہوگا۔ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ہی اگر کچھ کر سکتے ہو تو کر لو۔shahidaakram], ABUDHABI, متحدہ عرب امارات]

يہي توکرنےنہيںديتے! 1970 سا اک "سُچا” اليکشن کروا ديکھيں- "لگ پتہ جاوے گا!!" (انشا اللہ!)

اے رضا

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 5:14 AM GMT

دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں بش، اسامہ اور مشرف نے ايسی لکيريں کھينچ دی ہيں جس کے دونوں طرف سچ کے متلاشيوں کی موت ہے- اس جنگ ميں معلوم نہيں کی آپشن نہيں-
”يا آپ ہمارے ساتھ ہيں يا دہشت گردوں کے” -- بش، اسامہ اور مشرف کا مشترکہ اعلاميہ -

ابرار سيد، گجرات، پاکستان

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 4:46 AM GMT

[جہاں عوام کوغلام کا رتبہ حاصل ہے۔ ان سرمايہ داوں اورجاگيرداروں نےاپنےتحفظ کيلئےفوج اورمذہبی جماعتوںکا سہارا لےرکھا ہےاور سچ بولنےوالوںکوانکےذريعےمروا دياجاتا ہے۔sajid kashar]
بدقسمتی سے ”وطن” جيسا کوئي احساس رہنےہي نہيںدياگيا،عام شہري کيليۓ-خوش قسمت ہيں وہ جوجان اورعزت نفس بچاکر کہيںاورجابسےہيں !

اے رضا

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 4:26 AM GMT

[مجھے تو پاکستان .........جاگيرداروں کی جاگير اور سرمايہ داروں کی انڈسٹری کی ماند لگتا ہے۔ جہاں عوام کو غلام کا رتبہ حاصل ہے۔ sajid kashar]

بابا نےتو ( تپدق کي آخري منزل پرآرام کي پرواہ نہ کرتے ہوۓ) جان کی بازی لگا کے، پاکستان لے ديا تھا- ہم ہی بدقسمت تھےجو غلاموں کےغلام ہوگئے!

اے رضا

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/19/06 4:00 AM GMT

صحافي چکی کے دو پاٹوں ميں پس رہے ہيں- ايک طرف حکومت کا جبرٌ دوسری طرف دہشت گردوں کا خوف- بيچارے جائيں تو کدھر جائيں-

Muhammad Saleem، Toronto

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 7:43 PM GMT

پتہ نہيں کيوں مجھے دہشت گردی کرنے والوں اور اس کے خلاف لڑنے والوں کی شکلوں ميں کچھ فرق ہی محسوس نہيں ہوتا- کچھ گڑ بڑ ضرور ہے - بش کہتا ہے اسامہ دہشت گرد ہے- نوم چومسکی کہتا ہے بش سب سے بڑا دہشت گرد ہے- شايد دونوں سچ بول رہے ہيں- رہا حيات تو پاکستان ميں سچ بولنا ہی دہشت گردی ہے-

ابرار سيد، گجرات، پاکستان

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 7:35 PM GMT

انسانی حقوق کا اطلاق ملا، فوج اور سياستدانوں، کسی کے مفاد ميں نہيں ہے- اسليۓ بہتر ہے کہ عوام صبر شکر سے کام لينا سيکھ ليں-

Anjum

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 5:33 PM GMT

جب بلوچ صحافی گرفتار ہوتا تو کوعی غير بلوچ ہو سب شور مچاتے ہيں` احتجاج کرنے والے منير مينگل کے بھی کچھ کرے - B L A والوں چاہءيے وہ پنجابيوں چھوڑ کر سندھی ميڈيا مارنا شروع کرے کيوں يہ سندھ کے بلوچوں کے اول دشمن ہيں- جيے بلوچ- جيے Baloch voice TV

ُآزاد بلوچ، گڑھی ياسين

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 4:26 PM GMT

ايک صحافی قتل ہوگيا مجھے ڈر ہے کہ پاکستانی صحافت قتل نا ہو جا ۓ- حيات اللہ تو امر ہو گيا تونےموت قبول کی مگر سر نا جھکا يا تو حق پر چلنے والوں کے لۓ مشعل راہ ہے-
آسمان لحد پر` تری شبنم افشانی کرے

ضياء سيد

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 4:14 PM GMT

سی پی جے اس وقت کہاں تھی جب حيات اللہ ان کی قيد ميں تھا- قاتل کون ہے- يہ جاننے کی ضرورت نہيں- البتہ بہت سے صحافی خود ہی راہ راست پر آجائيں گے ان راستوں کو چھوڑ کر جو قتل گاہ کی طرف جاتے ہيں- کچھ جا نيں بچ جائيں گي- اتنا کافی ہے- پھر بھی حق گو پيدا ہو تے رہيں گے-

ضياء سيد

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 4:13 PM GMT

جس ملک ميں مذہبی آزادی جيسا بنيادی انسانی حق ناياب ہو وہاں باقی کس چيز کی قدر ہو سکتی ہے-

Ahmad

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 6/18/06 3:53 PM GMT

پاکستان ايک آذاد ملک ہے- يہاں سب کو آذادی ہے- درندوں کو شکار کرنے کي` ڈاکوؤں کو لوٹ مار کی چاہے وہ قومی خزانہ ہی کيوں نا ہو- حہات اللہ قتل ہو گيا کسی نا کسی کو يہ قتل کرنے کی آذادی ہوگي- FIR درج کرنے کی آذادی نہيں` چلو کوئ بات نہيں-

ضياء سيد

تجویز کنندہ 0 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔