|
یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں
شمالی وزیرستان، آخر ہو کیا رہا ہے؟پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں قبائلی عمائدین کا جرگہ سکیورٹی فورسز اور مقامی جنگجو طالبان کے درمیان تین دن سے جاری لڑائی کے بعد عارضی فائربندی کروانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ادھر پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں پیر کو لاپتہ ہونے والے پچاس فوجیوں میں سے پچیس کی لاشیں مل گئی ہیں۔ میرعلی کو جانے والے راستے بدستور بند ہیں جبکہ بنوں میرانشاہ شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستانی طالبان کے درمیان سنیچر کی رات سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک پنتالیس پاکستانی فوجی اور ایک سو تیس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ لڑاکا طیاروں کا استعمال بھی کیا ہے۔
شائع شدہ: 10/9/07 12:15 PM GMT تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے
|
یہ فورم
|
© MMIX