رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

بلوچ سائٹوں پر پابندی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چار ایسی ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کی ہدایات دی ہیں جن پر بلوچ قوم پرست مواد موجود ہے۔

کچھ ماہ پہلے پی ٹی اے نے بلاگ سپاٹ کے کچھ حصوں پر بھی پابندی لگائی تھی۔

کیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ تک رسائی پر اس طرح پابندی عائد کرنا جائز ہے؟

(اردو میں بھیجی جانے والی رائے ترجیحاً فوراً شائع کی جائے گی۔ اس کے لیئے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 4/27/06 10:40 AM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:192

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 4/29/06 8:52 AM GMT

شيربازمزاری وہ بلوچ راہنما تھےجنکي شرافت ديانت اوراصول پرستی کاان کےمخالفين نےبھي اعتراف کيا ليکن وہ اپنےاتحاديوں کي نيتيں بدلنےپردلبرداشتہ ہوکرگوشہ نشيني اختيارکر گۓ- 1977کي احتجاجي تحريک کيطرح آج پھر انہي جيسےکسي راہنما کي ضرورت ہے جوطرفين کے مابين ايک پُل کا کام کر سکے-

اے رضا

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 8:21 AM GMT

پاکستان کی بقا صوبائی خودمختاری ميں ھے اور فوج سے خلاصی میں ہے يہ بات ھم پنجابيوں کو بھی سمجھ لينی چاھيے۔

Ashfaq Nazir، slough، برطانیہ

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 8:13 AM GMT

شيربازمزاری صاحب کےمطابق خيربخش مری اورعطااللہ مينگل دونوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنےوالےاورطويل قيد وبندکےعلاوہ جوان بيٹوں کےخون سميت غيرمعمولي قربانيوں سے نہ گبھرانےوالے لوگ ہيں۔ ايسےباکردارلوگوں کاموقف سننا لازم ہے-

اے رضا

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 7:26 AM GMT

مزاری صاحب کي کتاب سےبلوچ مسئلےاورتاريخ پاکستان کے پوشيدہ پہلوؤں سے آگہی کےبعد، حکمرانوں سے کوئي توقع رکھےبغير، ہم بيرون ملک مقيم پاکستاني ان ممنوعہ بلوچ ويب سائٹوں پربڑھتی ہوئي کشيدگي کوکم کرنےکي ايک کوشش ضرور کرسکتے ہيں-

اے رضا

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 7:07 AM GMT

یہ اسٹیٹ اور کیا کر سکتا ہے؟ اور اس حرکت سے بلوچ قوم اور دنیا کو کیا فرق پڑ سکتا ہے؟ اگر کوئی بلوچ مسئلے کو سرداروں کا مسئلہ کہتا ہے تو انہیں بہت جلد پتا چل جائے گا کہ یہ مسئلہ کس کا تھا۔
ہاں چند بلوچ جو مایوس تھے وہ بھی اب عمل کی میدان میں آجائیں گے۔

بلوچ توار، ماہی کلاچی

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 5:38 AM GMT

بلوچ مسئلےسميت پاکستاني تاريخ کےتمام پوشيدہ حقائق سےآگہي کيلئے ہرپاکستاني کو شيربازمزاری صاحب کی کتاب سےاستفادہ کرنا چاہئيےجسکا نام غالباً مفت کاروباري تشہيرکےخطرے سے بي بي سي والوں نے پچھلي باراس صفحےسے حزف کرديا حالانکہ مقصد صرف حوالہ دينا تھا۔

اے رضا

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 4:48 AM GMT

ا صل ميں حکو مت ا پنے کيے کو چھپا نے کی خا طر اس طرح کے فرسودہ ہربے استعما ل کر رہی ہے تا کہ دنیا کو يہ باور کرا سکے کہ بلو چستان سب کچھ نار مل ہے، حالانکہ حا لات اسکے برعکس ھيں۔

علی بگٹی، dera murad jamali

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 4:44 AM GMT

بلوچستان کے مسلے کا سياسی حل تلاش کرنا چا ہیے مسلہ ويب سايسٹس بند کرنے سے حل نہیں ھوگا تمام صوبوں کو اپنے حقوق دينے جائیں۔

معراج گل معراج، مردان، پاکستان

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 3:44 AM GMT

اگر حکومت کے پاس اس پابندی کی بنيادی وجہ ہے تو عوام کے سامنے لائے ورنہ ان اقدام کو جبر سمجھا جاے گا -- ہم لوگوں کو اب يہ بات سمجھ آ جانی چاہۓ کہ کسی کا منہ بند کر دينے سے اسکی سوچ کو تبديل نہيں کيا جا سکتا -

Takallum Baig، Mississauga

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 2:51 AM GMT

ستم ظريفی ديکھئے بلوچی سردار صاحب کے بیٹے دبئی اور لندن کےمزےکرتےہيں، سرداراپنی آل اولادکوتعليم يورپ اورامريکہ ميں دلواتےہيں جبکہ عام غريب بلوچ بھيڑ بکرياں پال کراوردربدرمحنت مزدوری کرکےاپناپيٹ پالتےہيں اورسردارانکی ساری محروميوں کا قصورپاکستان فوج اورپنجابی پر ڈال کرخود مزےکرتےہيں۔

جاويد گوندل، بارسيلونا سپين

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 2:48 AM GMT

جب حکومت بلوچوں کے خلاف زہر افشانی کرکے انہيں دہشت گرد ، شرپسند ،ملک دشمن بتاتی ہے اور دنيا کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتی ہے تو بلوچوں کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو دنيا کے سامنے لانے کا کيوں حق حاصل نہيں؟

لعل محمد بادينی

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 2:40 AM GMT

اس طرح کے کاموں سے ملک ميں نسلی تعصب بڑھےگا۔ بلوچوں نے ہميشہ بھائُی چارے کی فضا رکھی ہے۔ اب ان کو يہ صلہ مل رہا ہے۔ ميں واضح الفاظ ميں ٹيلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی اس حرکت کی مزمت کرتا ہوں۔

لعل محمد بادينی، کلی شريف خان بادينی

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/29/06 2:36 AM GMT

بلوچ سرداروں کےصديوں خو ن نچوڑنےکے باوجودسادہ دل بلوچ عوام انھيں خدائی اوتارسمجھنےپہ مجبورہيں۔ مانا کہ فوجی حکومت درست نہيں مگر نواب بگٹی نےسوئی گيس کی مفت کی اندھی آمدنی سےکتنےسکول اورہسپتال قائم کيے؟ کتنےرفاءعامہ کےکام کيے؟ بلکہ نواب اور اسکےکارندوں کی تواپنے ہي قبيلے پر مظالم کی ايک لمبی فہرست ہے۔

جاويد گوندل، بارسيلونا سپين

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/28/06 9:14 PM GMT

کسی نے کہا کہ مولوی مضبوط ہورہا ہے- جب بلوچستان سے لے کر کراچی اور پنجاب سے وزيرستان تک ہرجگہ روشن خيالوں نے آگ لگا رکھی ہوتو لوگ کيوں نہ اسلامی جماعتوں کی جانب ديکھيں- آخر وہ مسلمان ہيں- مخالفين چاہے اس کو ملا ازم کی گالی ديں يا اسلامی جماعت کا نام، لوگ سچائی کی طرف جارہے ہيں-

Ubaid Mughal، Bradford، برطانیہ

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 4/28/06 8:53 PM GMT

اگر ان سايٹس پر واقعی ايسا مواد ہے جسے عوام تک نہيں پہنچنا چاہيے تو پھر ان کو بلاک کرنا بہتر ہے-

MADIHA ali، lahore pakistan

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔