رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

پشاور حملوں کی زد میں

پاکستان کے شہر پشاور میں صدر کے علاقے میں دو خودکش حملوں میں گیارہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں میں یہ پشاور میں ہونے والا چوتھا دھماکہ ہے۔ گزشتہ روز بھی پشاور کوہاٹ روڈ پر آفیسرز کالونی میں دھماکے سے ایک بچہ ہلاک ہوا تھا جبکہ اس سے قبل خیبر بازار اور پشاور صدر میں ہونے والے دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جمعرات کو لاہور میں حملہ آوروں نے قریباً ایک ہی وقت میں پولیس کے دو تربیتی مراکز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

اگر آپ یا آپ کے چاہنے والے پشاور میں ہیں تو اس وقت شہر کی کیا صورتحال ہے؟ پاکستان میں تشدد کی اس حالیہ لہر پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟ آپ کے خیال میں عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

اس حوالے سے اپنی کہانی، تصاویر یا ویڈیو اس لنک کے ذریعے ہمیں بھیجیں۔

(ازراہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ تبصروں کی تعداد بڑھ جانے کے سبب صرف اردو میں ٹائپ کی جانے والی آراء شائع کی جائیں گی۔ اس کے لیے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 10/10/09 12:07 PM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:341

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 10/16/09 2:18 PM GMT

ميرا خيال يہ ہے کہ پاکستان سے غير ملکی دوستوں کو فوری اپنی مداخلت بند کر کے اس خطے سے نکل جانا چاہيے۔ تمام پاکستانی لوگ ان امريکيوں اور ان کے اتحاديوں کے مفادات کے تحفظ کے نام پر خود برباد ہو چکے ہيں۔ اب پاکستان کے لوگ خود مل کر اپنے حالات سدھارنے کی صلاحيت رکھتے ہيں۔ يہ حملے معصوم جانوں کا اتلاف ہيں جو غلط اقدام ہے، اور مکروہ فعل ہے۔ اس ميں غير ملکی سازش کا شبہ ہے۔

Riffat Mehmood Khan، Karachi، پاکستان

تجویز کنندہ 8 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 2:12 PM GMT

پاکستان جس مقصد کے لیے بنايا گيا تھا اس کو پورا کرنے کی بجائے اس مقصد پر چلنے والوں کو گرفتار، قتل، اور پکڑ پکڑ کر دشمنوں کے حوالے کيا گيا جيسا کہ لال مسجد پر حملہ، علماء کو ہلاک کرنا، کئی ملکی وغير ملکی ’مجاہدين‘ کو ہلاک يا گرفتار کرنا سب کے سامنے ہے۔۔۔ اسی طرح سوات پر حملہ، ڈرون حملوں کی کھلی چھوٹ اور اب وزيرستان پر حملہ، يہ وہ تمام اسباب ہيں جو موجودہ رد عمل کی صورت ميں پيش آ رہے ہیں۔

شيرخان، گاہکوچ غذر گلگت

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 2:05 PM GMT

لگتا ہے کہ يہ فورم پاکستاني فوج کو بدنام کرنے کے لیے بنايا گيا ہے اور اس تنقيد ميں بھی دوست لوگ فوج پر کيچڑ اچھالتے ہيں مگر مشرف کو چومتے ہيں۔ يہ مشرف ہی تھے جنہوں نے دنيا سے مال بھی بٹورا اور ظالمان کو ختم کرنے کی کوشش نہ کی۔ اور جاتے جاتے بھی کرپٹ لوگوں کو معاف کرتے چلے گئے۔ حکومت کی بےدلی کا اندازہ اس بات سے لگايا جا سکتا ہے کہ ابھی تک کسی گرفتار دہشت گرد کو سزا نہيں ہوئی۔ ظالمان کا علاج صرف جوتے ہيں۔ ساتھ ساتھ انتظاميہ کو security lapses پر بھی قابو پانا ہو گا۔

کامران خان، ہيوسٹن، ریاست ہائے متحدہ امریکہ

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:56 PM GMT

عالمی برادری کو پاکستانی حکومت کو مجبور کرنا چاہيے کہ ان دہشتگردوں کے سرپرستوں کو پکڑيں جو ان کی مالی، سياسی اور افرادی امداد کرتے ہيں يا ان کی قلمی و زبانی وکالت کرتے ہيں اور ان کو ’اپنا‘ کہتے ہيں۔
مزمل خان

اور کتنا مجبور کروائيں گے؟ يہ تو پہلے ہی اين آر او کے احسان تلے دبے ہوئے ہيں اور اس پر لوگر بل۔ لو کر لوگل (لو کر لو بات)۔

ضياء سيد

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:47 PM GMT

محترم ضياء صاحب بے حد معذرت کے ساتھ! اگر انہوں نے پاکستان کو رہنے ديا تب ہی ملک کے دفاع کا وقت آئے گا۔
فيضان صديقی ,

اگر آپ پاکستان کے اندرونی دشمنوں کی گنتی کريں تو سر فہرست نظر آتے ہیں کرپٹ حکمران، راشی سول و آرمی افسران، جاگيردار سياستدان، جن کا مطمح نظر اپنے اپنے ذاتی مفادات ہيں۔ کيا يہ صحيح ہے کہ ان دھماکوں ميں را ملوث نہيں ہے؟ يہی اس دہشت گردی کی جڑ ہے پھر اس کو فوکس کيوں نہيں کيا جارہا ہے؟

ضياء سيد

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:38 PM GMT

ميری حکومت سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اب بس کر ديں يہ امريکہ کی جنگ ہے ہم کتنی معصوم جانوں کو قربان کر چکے ہيں اور تمام مسائل کا حل پيار اور محبت ہے۔ حکومت آپريشن بند کر دے اور پيار و محبت سے بات چيت کرے تو يہ سارے مسئلے حل ہو سکتے ہيں۔ اللہ پاک تمام مسلمانوں کی اور ہمارے پيارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمين

Hiddayat Ur Rahman، Rawalpindi

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:22 PM GMT

ایک تازہ خبر کے مطابق طالبان نے افغانستان میں اٹلی کے فوجیوں سے ان پر حملے نہ کرنے کا معاہدہ خطیر رقم کے عوض کیا ہوا تھا۔ اس عمل سے ان کی حب الوطنی اور جذبہ جہاد کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔ مذہب تو صرف ایک پردہ ہے ورنہ اصل مقصد تو وسائل پر زیادہ سے زیادہ قبضہ کرنا ہے۔

انور احمد، کراجي، پاکستان

تجویز کنندہ 11 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:17 PM GMT

افسوس تو يہ ہے کہ پاکستانی اب بھی طالبان کو انڈين ایجنٹ سمجھتے ہيں۔
adil khan، lhr

عادل صاحب شاید آپ نے ان قبائل (موجودہ طالبان) کی تاریخ نہیں پڑھی۔ یہ صرف اپنی ضرورت کے لیے غلہ پیدا کرنے کے بعد باقی سارا وقت آپس میں دشمنیاں پیدا کرنے، لڑنے بھڑنے و قتل وغارتگری میں گزارتے تھے۔ پھر روس کی افغانستان میں مداخلت اور امریکی ضیائی نے انہیں ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے کی عقل دے دی۔ یہ کسی کے ایجنٹ نہیں۔ یہ کرائے کے سپاہی صرف دولت کے لیے کسی کی بھی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔

انور احمد، کراجي، پاکستان

تجویز کنندہ 12 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:13 PM GMT

اصل مسئلہ پاکستان کی طاقتور اور بے رحم اسٹبلشمنٹ کا ہے۔ جب تک ہماری خارجہ پالیسی ملا اور ملٹری الائنس کے اثرات سے باہر نہیں نکالی جاتی اس وقت تک اس طرح کے دھماکے ہوتے رہیں گے۔ ان جرنیلوں نے بھارت کے سامنے سرنڈر ہونا تو قبول کیا لیکن اپنے عوام کے سامنے یہ کبھی بھی سرنڈر نہیں ہوں گے۔

طارق افغان، پشاور

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 1:13 PM GMT

يہ کيسا جہاد ہے کہ اپنوں کو ہی مارا جا رہا ہے۔ ذرا سوچيے؟
زاہد نديم چوہدري، فورٹ عباس

جناب پوری دنيا جانتی ہے کہ ان کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہيں۔

مزمل خان

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 12:57 PM GMT

ميں نہيں مانتا کہ پاکستانی افواج اور سکيورٹی فورسز اتنی ہی بے بس ہيں کہ طالبان اور دہشت گردوں کا خاتمہ نہ کر سکيں۔ ايسا لگتا ہے ان کے ہاتھ باندھے گئے ہيں يا پھر فوج کی ايک اور چال ہے کہ ملکی حالات خراب کر کے ايک بار پھر اقتدار پر قبضہ کيا جائے۔

Muneer Gill، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 12:25 PM GMT

عالمی برادری کو پاکستانی حکومت کو مجبور کرنا چاہيے کہ ان دہشتگردوں کے سرپرستوں کو پکڑيں جو ان کی مالي، سياسی اور افرادی امداد کرتے ہيں يا ان کی قلمی و زبانی وکالت کرتے ہيں اور ان کو ’اپنا‘ کہتے ہيں۔

مزمل خان

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 12:20 PM GMT

ساتھ ہی ساتھ کيری لوگر بل شرائط ديگر قرضوں اور امداد پر لاگو کر دينی چاہیں تاکہ ملک کو متوقع مارشل لاء سے بچايا جاسکے۔
فیضان صديقی ,SINDH

بلکل بجا فرمايا۔ يہ نام نہاد غيرت مند جرنيل ہر تھوڑے عرصے بعد رياست کو تباہی کے دھانے پر چھوڑ جاتے ہيں۔

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 11:58 AM GMT

جب وقت آئے گا دفاع پاکستان کا۔۔۔ تو ايسا ہی ہوگا۔ يہ لوگ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ضياء سيد
جناب محترم ضيا سيد صاحب مشورے کا بڑا شکريہ، سانپوں کو پالنےکا جو جرم اميرالمومنين جنرل ضيا صاحب سے سرزد ہوا تھا اس کی پاکستانی قوم سے توقع نہ رکھيں۔ جن لوگوں کے باپ دادا قائداعظم اور قيام پاکستان کا بغض دل ميں ليے دنيا سے چلے گئے ان کی اولادوں سے خير کا نہ کوئی کام ہوا ہے اور نہ آئندہ ايسی کوئی اميد ہے۔

rashid suhail، leeds، برطانیہ

تجویز کنندہ 10 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/16/09 11:35 AM GMT

عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

عالمی برادری کو پڑوسی ممالک کو دہشتگردوں کی مدد سے روکنا چاہیے، خاص کر ايران اور بھارت کو ساتھ ہی ساتھ کيری لوگر بل شرائط ديگر قرضوں اور امداد پر لاگو کر دينی چاہیں تاکہ ملک کو متوقع مارشل لاء سے بچايا جاسکے۔
فیضان صديقی ,SINDH

کسی چیز یا بات کا وجود ہو تب ہی اس کو مخاطب کیا جاتا ہے لہذا یہ ’عالمی برادری‘ کہاں سے ٹپک پڑی اور اس میں اور امریکی ذیلی ادارے ’یو این او‘ میں آخر فرق ہی کیا ہے؟

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

تجویز کنندہ 9 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔