رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا آغاز

پاکستانی فوج نے سنیچر کو جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف اس کارروائی کا بظاہر آغاز کر دیا ہے جس کے بارے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائی کا زور محسود قبائل کے گڑھ پر مرکوز رہے گا جہاں بتایا جاتا ہے کہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی شدت پسند موجود ہیں اور جن کے تانے بانے امریکہ کے مطابق القاعدہ سے بھی جا ملتے ہیں۔

کیا آپ کے خیال میں اس فوجی کارروائی کے بعد (جیسے کچھ لوگوں کا کہنا ہے) پاکستان میں شدت پسند کارروائیاں اگر ختم نہیں ہوتیں تو کم ہو جائیں گی؟

اگر یہ کارروائی جلد شروع کی جاتی تو کیا شدت پسندوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد کم ہو سکتی تھی؟

آپ کے خیال میں کیا شدت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کو اب پاکستان کے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے؟

کیا شدت پسندی کے خلاف جنگ اب بھی امریکہ ہی کی جنگ ہے یا یہ لڑائی اب پاکستان کی بقا کے لیے ضروری اور ناگزیر ہو گئی تھی ؟


(ازراہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ تبصروں کی تعداد بڑھ جانے کے سبب صرف اردو میں ٹائپ کی جانے والی آراء شائع کی جائیں گی۔ اس کے لیے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 10/17/09 11:40 AM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:101

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 10/23/09 2:11 AM GMT

نجيب صاحب! دہشت گردی دہشت گرد کرتے ہيں، جبکہ شدت پسندی ايک سوچ ہے، جو (بی بی سی اور مغرب کے خيال ميں) صرف (اور سارے) مسلمانوں ميں موجود ہے۔ آخر کون سی وجوہات ہیں کہ بی بی سی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد لفظ ’دہشتگرد‘ لکھنا قریب قریب ختم ہی کر دیا ہے اور اس کی بجائے لفظ ’شدت پسند‘ کا زور و شور سے استعمال شروع کر دیا ہے؟

mraaj akta، tokyo، جاپان

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 3:33 PM GMT

اقبال کے ان شاہينوں نے کافی بےگناہ لوگوں کا خون بہا ليا ہے۔ افغانستان سے روسی فوج کو نکلے تو عرصہ ہو چکا۔ کيا اب يہ پاکستان سے پاکستانی فوج کو نکالنا چاہتے ہيں، تاکہ يہاں طالبانی حکومت قائم ہو؟ Muneer Gill، Lahore

’عُقابی روح جب بيدار ہوتی ہے جوانوں ميں
نظر آتی ہے اُن کو اپنی منزِل آسمانوں ميں۔۔۔‘
اقبال نے يہ شعر يقيناً مذہبی انتہا پسندوں کے لیے نہيں بلکہ عِلم کے رسيا پُرامن نوجوانوں کے لیے کہے تھے۔۔۔

Sajjad Butt، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 8 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 3:32 PM GMT

ابھی بہت کچھہ باقی ہے۔ ’سٹے ٹيونڈ‘۔۔۔ کہانی تو اب شروع ہوئی ہے۔

علی نقوی، سڈ نی، آسٹریلیا

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 3:27 PM GMT

کيا خوب صلہ دے رہے ہیں ہم۔ کل اگر پھر ضرورت پڑ گئی اقبال کے ان شاہينوں کی تو،
’اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زيبا لے کر۔۔۔‘ محمد اشرف، فيصل آباد

اشرف صاحب يہ شاہين ہوا کرتے تھے جب تک روسی فوجيوں کے خلاف لڑ رہے تھے ليکن اپنے ہی لوگوں کو گائے بکرے کی طرح ذبح کرنے والے شاہين نہيں عذاب ہوگئے ہيں۔ اسی لیے ان کے پر کاٹنے پڑ رہے ہيں تاکہ ان کے ذہنوں سے بھی شاہين ہونے کا بھرم اب تو ختم ہو۔۔۔

sana khan، karachi

تجویز کنندہ 5 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 2:19 PM GMT

کل اگر پھر ضرورت پڑ گئی اقبال کے ان شاہينوں کی تو،
’اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زيبا لے کر۔۔۔‘محمد اشرف، فيصل آباد

اقبال کے ان شاہينوں نے کافی بےگناہ لوگوں کا خون بہا ليا ہے۔ افغانستان سے روسی فوج کو نکلے تو عرصہ ہو چکا۔ کيا اب يہ پاکستان سے پاکستانی فوج کو نکالنا چاہتے ہيں، تاکہ يہاں طالبانی حکومت قائم ہو؟

Muneer Gill، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 5 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 1:41 PM GMT

يہی وہ لوگ تھے کہ جب روس نے افغانستان پہ قبضہ کيا تو اپنے خون کا نزرانہ دے کر روس کو نہ صرف آگے بڑھنے سے روکا بلکہ اس کا وجود ہی صرف ماسکو تک سميٹ ديا۔ پاکستان اور پورے عالم اسلام کو روسی غلامی سے بچايا۔ کيا خوب صلہ دے رہے ہیں ہم۔ کل اگر پھر ضرورت پڑ گئی اقبال کے ان شاہينوں کی تو، ’اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زيبا لے کر۔۔۔‘ محمد اشرف، فيصل آباد

ان ’شاہيينوں‘ نے ہمیشہ پیسے کے لیے کام کیا ہے۔ امريکی ڈالروں کے عوض روس سے بھڑ گئے اور اب دشمنان پاکستان کی اجرت پر اِدھر ناک ميں دم کر رکھا ہے۔۔۔

اے رضا

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 1:35 PM GMT

چند تبصرے پڑھ کر افسوس ہوتا ہے۔ جب چند لوگ طالبان اور دہشت گردوں کو مظلوم اور پاک فوج کو ظالم کے طور پر پيش کرتے ہيں۔ ميرا ان سے ايک ہی سوال ہے، کيا کوئی بتا سکتا ہے کہ ان لوگوں کو رقم اور وسائل کون مہيا کر رہا ہے۔ او بھائيو اگر ان کو روکا نہ گيا تو قبائيلی علاقے جلد ہی نيا ملک بن جائيں گے۔۔۔

Muneer Gill، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 12 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 1:28 PM GMT

کل اگر پھر ضرورت پڑ گئی اقبال کے ان شاہينوں کی تو،
’اب انہيں ڈھونڈ چراغ رخ زيبا لے کر۔۔۔‘ محمد اشرف، فيصل آباد

’اسی دن کو قتل عاشقاں سے منع کرتے تھے
اب پھر رہے ہو مير بے کارواں ہو کر۔۔۔‘
اللہ عقل دے ان لوگوں کو جو امريکی ايما پر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے پر تلے ہوئے ہيں۔ قبائلی ہميشہ سے پاکستان کی قوت و بازو رہے ہيں۔ اب ان کو چن چن کر مارنے کی باتيں، پاکستان کو بےبس و ناتواں کرنے کی پاليسی کا حصہ ہيں۔

ضياء سيد

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 1:16 PM GMT

ثنا خان صاحبہ يہی وہ لوگ تھے کہ جب روس نے افغانستان پہ قبضہ کيا تو اپنے خون کا نزرانہ دے کر۔۔۔
محمد اشرف، فيصل آباد

اور ڈالرز کا نذرانہ لے کر۔۔۔ اب يہ شاہين پورے پاکستان ميں قتل وغارت گری کس کو دھکيلنے کے ليے کر رہے ہيں؟

طيب عباس، فيصل آباد، پاکستان

تجویز کنندہ 14 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 12:47 PM GMT

آخر کونسی وجوہات ہیں کہ بی بی سی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد لفظ ‘دہشتگرد‘ لکھنا قریب قریب ختم ہی کردیا ہےاور اسکی بجائے لفظ ‘شدت پسند‘ کا زوروشور سےاستعمال شروع کردیا ہے؟ نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]


بی بی سی والوں ہی کو پتا ہوگا کہ آخر وہ ’دہشتگردوں‘ کی جگہ ’شدت پسندوں‘ کے الفاظ کيوں استمعال کررہا ہے۔ مگر لفظوں کے ہير پھير کی وجہ سے ہم شدت پسندوں کے نقطہ نظر يا ان کی دماغی کيفيت سے آشنا ہو سکيں تو کيا برا ہے۔۔۔

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 12:47 PM GMT

دہشت گردی کو قابو کرنا تب ممکن ہوگا جب اس کی وجوہات اور اسباب کو جڑوں (بلا تفريق)، ہر جگہ سے اکھاڑ کر پھينکا جائے۔ اس کے لیے امريکي ’فتوے‘ کی ضرورت نہيں (کہ جو ان کے نذديک دہشت گرد ہو تو پوري دنيا صرف اسی ہي کو دہشت گرد کہے)۔ اگر پاکستان کو واقعی ’دہشت گردي‘ کے خلاف (امريکيوں کو خوش کرنے کے بغيراپنی مرضي سے) لڑنا ہے تو اس کو چاہيے کہ ’وزيرستان‘ ميں آپريشن کے بعد اسرائيل ميں بھی آپريشن کے لیے تياری کرے۔

ايس اے سعيد، Nottingham، برطانیہ

تجویز کنندہ 9 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 12:36 PM GMT

مانا کہ يہ پاکستان کی لڑائی ہے ليکن اسلام کے خلاف ہے۔۔۔ mubasher ahmad، lahore

ميرے عزيز بات اب پاکستان سے بھی آگے نکل چکی ہے۔ اب يہ جنگ دفاع اسلام کی ہے۔ القاعدہ و ديگر بغل بچہ دہشت گرد گروہوں نے بربريت و طالبانيت کو اسلام کا حصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ لہذا ان فساد گر سرکشوں کی سرکوبی ہی اصل ’جہاد‘ و دفاع اسلام ہے۔ ماضی ميں بھی کچھ خود کش دہشت گردوں سے بزور شمشير نجات حاصل کي گئی تھي۔ ظالموں، قاتلوں اور فساديوں سے لڑي جانے والي يہ مقدس جنگ اسلام کی روح کے عين مطابق ہے۔۔۔

احتشام فيصل چوہدری، شارجہ، متحدہ عرب امارات

تجویز کنندہ 13 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 11:53 AM GMT

اب بھلا حکمرانوں سے کون پوچھے کہ امريکہ کيوں کر ہمارا دوست اور ہمدرد ہوگيا۔۔۔Muhammed Nasir، Karachi.

اور ان سے کوئی پوچھے کہ کل تک انہیں ڈالر دے کر ’جہاد‘ کروانے والا امريکہ ان کا دشمن کيونکر ہو گيا۔۔۔؟

ANAS RAZA، KARACHI

تجویز کنندہ 12 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 10:47 AM GMT

اپنے ہی پیدا کیے ہوئے عفریت کو ختم کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

ملک، راول پنڈی

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/19/09 10:43 AM GMT

يہ آپريشن پاکستان کی بقا کے ليے انتہائی ضروری ہے۔ حکومت پاکستان پر بہت سے سواليہ نشان ہيں۔

Javid Khawaja، New York City

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔