رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند

پاکستان کے چاروں صوبوں میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعض جامعات اور تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے تاہم پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے بعد فوج کے زیرِ اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارے تو پہلے ہی بند کر دیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

آپ کا اس پر کیا ردعمل ہے؟

اس حوالے سے اپنی کہانی، تصاویر یا ویڈیو اس لنک کے ذریعے ہمیں بھیجیں۔

(ازراہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ تبصروں کی تعداد بڑھ جانے کے سبب صرف اردو میں ٹائپ کی جانے والی آراء شائع کی جائیں گی۔ اس کے لیے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 10/21/09 10:34 AM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:74

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 10/23/09 2:41 PM GMT

بچوں کو چاہيے کہ سارا دن کھيل کود کر گزاريں تاکہ اچھا وقت گزر جائے۔
jani khan mughal، sharjah

تو اور کيا کرنا ہے بچوں نے
sana khan، karachi

ثناء تھوڑا سوچنے کی زحمت کر لیں تو کھیل کود تو سکولوں میں بھی بچے کرتے رہتے ہیں اس لیے میرے خیال میں بچے سو کر وقت گزارنا زیادہ پسند کریں گے۔ ویسے بھی ابھی تو گھڑیوں کا ایک گھنٹہ آگے بھی نہیں کیا گیا جس سے بچوں کو صبح اندھیرے میں سکول جانا پڑتا تھا اور نیند بھی ادھوری رہتی تھی۔

اسماء، پیرس

تجویز کنندہ 14 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/23/09 1:34 PM GMT

تعليمی ادارے بند کر کے حکومت نے جگ ہنسائی کا جواز پيدا کيا۔ اتوار کے بعد کيا ہوگا؟ اگر حکومت اتنی ڈرپوک ہے تو اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہيں ہے، حکومت کو چاہی ان تمام واقعات پر استغفیٰ دے کر ايک روشن مثال قائم کر دے تو بھٹو خاندان کی لاج رہ جائيگی۔

سمیع باڑی، Karachi

تجویز کنندہ 10 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/23/09 10:58 AM GMT

سارا ضیا کا کیا دھرا ہے۔ کسی کی جنگ اپنے سر لی اور مولویوں کو ٹریننگ دلوائی۔ اب وہ لوگ ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ دوسرا گروپ لال مسجد سے نکال کر برا کیا۔

ali raza، kamalia

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/23/09 5:43 AM GMT

طبقاتی نظام تعليم ختم کيا جائے تو امن ہو جائے گا۔

نو ر، اسلام ابا د

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/23/09 4:16 AM GMT

اسلام علیکم! ’ایران بہانہ، افغانستان ٹھکانہ، پاکستان نشانہ‘ امریکہ اپنی پالیسی کے عین مطابق کام کر رہا ہے۔ اور اس کے ناپاک عزائم آہستہ آہستہ کامیاب ہوتے جا رہے ہیں۔ پس پردہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے وہ پاکستان پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس کی پالیسی نہایت کامیاب ہے۔ پاکستان پر قابض ہو کر وہ چین اور ہندوستان پر اپنی نظر رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے بے وقوف حکمرانوں کو دوست دشمن کی پہچان ہی نہیں۔ بچوں کے سکول بند کر کے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے خوفزدہ ہو چکے ہیں۔

Imran Hassan Qureshi، Bahawalpur-Pakistan

تجویز کنندہ 13 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/23/09 3:33 AM GMT

عراق اور افغانستان کے بعد اب پاکستان کی باری ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ وہ غيرت کی موت مرے اور ہم بے غيرتی کی موت مرنا چاہتے ہيں کيونکہ ہم ميں مير جعفر اور مير صادق بہت ہيں۔ سوال يہ ہے کہ کيا پاکستان کے بدعنوان سياستدان اور ديگر ادارے بليک واٹر اور امريکہ کے آگے چوں کرسکيں گے؟ بليک واٹر کی عراقی کارروائياں معروف ہيں جو کہ اب پاکستانی حکمران پاکستان ميں دکھلا رہے ہيں۔ کيا پاکستان بيچ کر ہم امريکہ کو خوش کرسکيں گے کہ وہ اور کوئی مطالبہ نہ کرے؟ نہيں کبھی نہيں۔

سليم احمد، کراچی

تجویز کنندہ 13 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 9:20 PM GMT

بالکل صحیح کیا ہے حکومت نے محترم۔ پاکستان کو سکول کالجوں کی کیا ضرورت ہے۔ مدرسے ہی کافی ہیں۔

kuku، Brno

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 8:07 PM GMT

ثابت ہوگيا کہ موجودہ حکومت طالبان کی ہے اور وہ سکول بند کرنے کے لیے بم دھماکے کر رہے تھے۔ يہ سکول بند کرنے کے لیے آرڈر جاری کر رہی ہے يعنی تعليم کے معاملے ميں دونوں کا نقطۂ نظر ايک ہے کہ قوم کو علم سے دور رکھو۔

saad، riyadh

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 6:49 PM GMT

پہلے مساجد پھر سکيورٹی ادارے پھر فوجی مراکز اور اب تعليمی ادارے اور اس کے بعد کيا ہوگا کہاں کہاں دہشت گرد حملہ کريں گے کچھ خبر نہيں۔ کيوں نہ عوام اپنے گھروں ميں بند ہو کر بيٹھ جائيں۔ آخر يہ سب کيا مسئلے کا حل ہے۔ ایک وزير کی سکيورٹی بلٹ پروف گاڑی کے ساتھ درجن بھر پوليس موبائليں اور ایک تعليمی ادارے کی سکيورٹی صرف دو عدد پوليس اہلکار، فرق صاف ظاہر ہے۔ پھر تو دہشت گردوں کی کارکردگی ہماری حکومت سے ہزار گنا تيز اور بہتر ہونی ہی ہے۔

shehzad shehzad manzoor، karachi

تجویز کنندہ 8 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 5:59 PM GMT

نواز شريف جب تک فرينڈلی اپوزيشن کا کردار ادا کرتے رہيں گے حالت جوں کی توں رہے گی۔ اب ان کو ايک ليڈر کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ مجھے ان ميں يہ صلاحيت کم نظر آتی ہے اس لیے مسٹر ٹین پرسنٹ مزے کر رہے ہيں۔

abdullah، wateloo

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 5:53 PM GMT

يہ جو پاکستان ميں ہو رہا ہے اس سے تو ہمارے بچوں ميں خوف پيدا ہو جائے گا کہ جنگ شروع ہو گئی ہے۔

شبانہ قصير، د بيی

تجویز کنندہ 10 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 4:48 PM GMT

اس صورتحال ميں ہميں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہيے۔ امريکہ پر تنقيد کی بجائے اصل دشمن کا پتہ لگانا چاہيے اور اس کے ليے دور انديشی کی ضرورت ہے۔

محمد شفيق، ا،ک

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 3:40 PM GMT

بچوں کو چاہيے کہ سارا دن کھيل کود کر گزاريں تاکہ اچھا وقت گزر جائے۔
jani khan mughal، sharjah

تو اور کيا کرنا ہے بچوں نے

sana khan، karachi

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 3:39 PM GMT

مکمل طور پر ہی بند کرديں۔ اب کسے علم کی پياس۔ حکومتی اہلکاروں اور علما سميت ہر قابل ذکر ہم وطنوں کی اولاديں تو بيرونی ممالک ميں زيور تعليم جو يقيناً مدرسی تعليم نہيں ہے سے اپنا مستقبل روشن کر رہی ہيں۔ عوام تو ويسے بھی عوام ہے جو منہ لگانے کے ليے نہيں صرف ووٹ دينے کے ليے ہے۔

علی نقوی، سڈ نی، آسٹریلیا

تجویز کنندہ 9 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 10/22/09 2:56 PM GMT

اگر ملک کے طول و عرض ميں امريکی پاليسياں اور مداخلت بند کی جائے تو ملک ميں امن و آشتی کا دور دورہ ہو جائے گا۔

پشير احمد، بنوں

تجویز کنندہ 13 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔