وقت ارسال :
6/14/12 12:42 PM GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید دَور میں مولانا کوثر نیازی نے بلوچستان میں ایک پروگرام میں مہدی حسن کی گائیگی کے بارے ایک شعر کہا:
بے ساختہ پکار اٹھی انجمن تمام
فن آپ ہی پہ ہوگیا مہدی حسن تمام
اس شعر پر کچھ افراد نے اعتراض کیا تو مولانا نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کے اعلی فنکار مہدی حسن کے لیے کہتے ہیں کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے اور وہ مہدی صاحب کو موسیقی کی دنیا کا اوتار سمجھتے ہیں۔ ہم اپنے ہی وطن کے اس فنکار کو وطن ہی میں نظرانداز کر دیں، یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔
نجيب الرحمٰن سائکو، *** L@H()RE *** [{( پاکستان )}]