رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

سری لنکن ٹیم پر حملہ، آپ کا ردعمل

لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر منگل کی صبح تقریباً ایک درجن نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی زخمی اور پنجاب پولیس کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

پروگرام کے مطابق یہ دورہ انڈیا کی ٹیم نے کرنا تھا لیکن ممبئی حملوں کے نتیجے میں بدلتی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکسان کے دورے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

اس صورتحال پر آپ کیا کہتے ہیں؟ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آپ پاکستان کرکٹ کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں؟

(ازراہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ تبصروں کی تعداد بڑھ جانے کے سبب صرف اردو میں ٹائپ کی جانے والی آراء شائع کی جائیں گی۔ اس کے لیے آن سکرین کی بورڈ پر alt+shift دبا کر اردو سلیکٹ کریں)

شائع شدہ: 3/3/09 10:57 AM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:228

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 3/6/09 12:25 PM GMT

فيضان بھائی سچ پوچھيں تو اس سے زيادہ اندھا تبصرہ ميں نے آج تک نہيں پڑھا۔
[dimple kapadiaz]

آپ يہ کہيں کہ تبصرہ ہی نہيں پڑھا يا سمجھنے کی کوشش ہی نہيں کی کہ شايد گناہ ملے گا۔ اگر آپ کو قوم کے رکھوالوں کے کارناموں کی تفصيل بمع ثبوت ديکھنی ہے تو بی بی سی پر عائشہ صديقہ کے کالم سرچ کريں۔ باقی مجھے يہاں لکھنے کے لیے کسی سرٹيفکيٹ کی ضرورت نہيں۔
فیضان صديقی

’خاک ہو کر بھی يہ دل نہيں مانا
اور بھی کچھ خراب کر دے مجھے‘

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

تجویز کنندہ 32 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 11:55 AM GMT

ميرے خيال ميں انڈيا نے يہ دورہ اس لیے ملتوی کيا کہ اسے بدلہ لينے کے لیے کوئی نرم ٹارگٹ مل جائے اور سری لنکا کا پاکستان آنا اس کے لیے سونے پہ سوہاگہ ثابت ہو۔ اب پاکستانی حکومت انڈيا کا نام لے يا نہ سب کو معلوم ہے۔ دوسری طرف انڈين ميڈيا پروپيگنڈہ کرنے ميں سب سے آگے ہے اور حکومت بھی بہت چالاک ہے۔ دنيا انڈيا کی اصليت جانتی ہے مگر زبان نہيں کھولتی کہيں اتنی بڑی سرمایہ کاری اور مارکٹ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

Aamir، Islamabad

تجویز کنندہ 10 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 11:25 AM GMT

کاش سکيورٹی کا انتظام مناسب ہوتا۔ سلام ہے سری لنکا کی عوام اور حکومت کو۔
محمد اياز خان زمری، زمری آباد- موساخيل- بلوچستان

پاکستانی قوم کب تک کاش کی گردش ميں گھومتی رہے گی۔
ماريہ خان، کراچی

جب تک کہ کوئی آکاش سے نہيں آجاتا ہم کو سدھارنے کے ليے۔

[riazfarooqui]

تجویز کنندہ 15 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 10:05 AM GMT

کاش سکيورٹی کا انتظام مناسب ہوتا۔ سلام ہے سری لنکا کی عوام اور حکومت کو۔
محمد اياز خان زمری، زمری آباد- موساخيل- بلوچستان

پاکستانی قوم کب تک کاش کی گردش ميں گھومتی رہے گی۔

ماريہ خان، کراچی

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 9:57 AM GMT

کاش سکيورٹی کا انتظام مناسب ہوتا۔

محمد اشرف رانا، د بی، متحدہ عرب امارات

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 9:36 AM GMT

پاکستان جيسا ملک جہاں آئين کے ساتھ کھيلا جاتا ہے، جمہوريت کے بجائے آمريت رائج ہے، حکمران اپنی ذمہ داريوں سے غافل ہے وہاں اس طرح کے واقعات رونما ہونا بڑی بات نہيں۔

ماريہ خان، کراچی

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 9:32 AM GMT

حکومت نے سری لنکا کی ٹیم کو ناکافی سکیورٹی دی۔ ہماری حکومت کو اپنے سیاسی مسائل سے فرصت ملے گی تو وہ کسی اور طرف سوچیں گے۔

محمد ا شرف، د بی

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 8:19 AM GMT

سری لنکا کی ٹيم پر حملہ ظلم کی منہ بولتی تصوير ہے۔ حملہ آوروں نے يہ حملہ موجودہ جمہوری حکومت کو کمزور، بےبس اور نا اہل ثابت کرنے کے لیے کيا ہے۔ وقتی طور پر اپنے مقصد ميں کامياب ہونے اور زندہ بچ جانے والے مجرم اس لیے خوش قسمت ہيں کہ پوليس ان پر گولی چلانے کے لیے حکم کا انتظار کرتی رہی۔ اس سے پہلے کہ ہم پاکستان ميں کرکٹ کے مستقبل کی فکر کريں ہميں پاکستان اور عوام کی فکر کرنی چاہيے کيونکہ وطن اور عوام دشمنوں کی خطرناک اسلحہ تک رسائی ميں کوئی رکاوٹ نہيں۔

حسين اشرف بخاری، بوسٹن

تجویز کنندہ 13 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 7:16 AM GMT

ايسی نوعيت کا کوئی ايک واقعہ بيان فرما ديں تو ضرور استعفٰی طلب کريں گے حالانکہ روٹی کپڑا اور مکان تو آپ کا وعدہ ہے ليکن روٹی دو روپے کی شہباز نے کی يہ کتنے شرم کی بات ہے؟
نثار احمد جاويد، لندن، برطانیہ
ايسی نوعيت کا ايک واقعہ ڈيرہ غازی خان ميں ماتمی جلوس پر حملہ...
مياں صاحبان مشرف کو حکومت ميں آنے کا موقع فراہم نہ کرتے تو روٹی پانچ روپے کی نہ ہوتي..... يہ کتنے شرم کی بات ہے؟

محمد انس علی رضا، پاکستان

تجویز کنندہ 26 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 6:28 AM GMT

پتہ نہيں کيوں دل ميں يہ شک ہے کہ ہم ميں کوئی خودار ہے۔ سوری يار! پتہ ہے سچ کڑوا ہوتا ہے۔

رفاقت آفرہدی، لندن، برطانیہ

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 5:54 AM GMT

خستہ حال سنبھل اب منزل دور نہيں ہے اور قدم دو چل اب منزل دور نہيں ہے، تھل کے پار ہے جل اب منزل دور نہيں ہے، ملنے کو ہے پھل اب منزل دور نہيں ہے، دل نہ چھوٹا کر ديکھ گزرنے والے ہيں ظلمت کے دو پل اب منزل دور نہيں ہے۔

حسين اشرف بخاری، بوسٹن

تجویز کنندہ 10 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/6/09 5:37 AM GMT

انتہائی دکھ کی خبر ہے۔ ہماری تاریخ سے یہ ثابت ہے کہ جب بھی حکومت وقت پر بھاری وقت آیا ہے اس نے عوام کو بکرا بنایا اور کچھ ایسا نرالا کام کروایا جو پہلے کبھی کسی نے نہ سوچا۔ کبھی ہتھوڑا
گروپ کی صورت میں اور کبھی کسی صورت میں۔ ہو سکتا ہے کہ حکومت اپنے سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ کرنے کے موڈ میں ہو۔

محمود بٹ.، بلنسیہ، ہسپانیہ

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/5/09 8:23 PM GMT

جو لوگ قوميت اور ملک کو باہمی اتفاق سے نہيں چلنے ديں گے وہ ا پنے ملک ميں کھيلوں کو کيسے
فروغ دے سکیں گے۔ اس ملک ميں صرف قوميت کو ليکر چلا جاتا ہے۔ مجموعی سوچ سے عاری قوميں جو تعليم يافتہ ہيں وہ جس صوبے سے تعلق ر کھتے ہيں وہ ملک کو ديکھيں نا کہ صوبوں کو۔ پھر کھيل کو سکیورٹی بھی ملے گی اور کھيلوں کے امن سفيروں کو کوئی نقصان نہيں پہنچا سکے گا۔

ali، gujrat

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/5/09 7:36 PM GMT

سر پرويز مشرف نے پاکستان کو ايک نئی سوچ، نيا افق اور نيا رنگ ديا جو آہستہ آہستہ سب کو سمجھ آ جائيگا۔ بقول حکيم الامت۔
کيے ہيں فاش رموز قلندري ميں نے
کہ فکر مدرسہ وخانقاہ ہو آزاد
مزمل خان

تمہارے سر پرويز نے پاکستان کو دہشتگردی کرنے کی نئی سوچ، خودکش حملوں کے لیے ملک کے تمام افق اور غيرت کا نيا رنگ ديا ہے۔

saeed khan، london، برطانیہ

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 3/5/09 6:54 PM GMT

وی وی آئی پی سکیورٹی وغيرہ کا ڈھنڈورا پيٹ کر حکومت کی کوتاہی کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ نجيب الرحمان سائکو

شيرافگن کی ياد تازہ ہوگئي۔ سبطين زيدی، اسلام آباد

فاروق نائک، لطيف کھوسہ، وصی ظفر، ملک قيوم اور بابر اعوان اور سلمان تاثير جيسےغيرمنتخب افراد کو بھول گئے آپ؟ شيرافگن کم ازکم ايک انتخابی حلقہ تو رکھتے ہيں۔

Sajjad Butt، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 5 لوگ

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔