|
یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں
اقوام متحدہ کندوز کی تحقیقات کرے: طالبانطالبان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کو شمالی افغانستان میں آئیل ٹینکروں پر ہونے والے ہوائی حملے کی تحقیقات کرے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر سرکاری تنظیم افغانستان رائٹس مانیٹر کا کہنا ہے کہ صوبہ کندوز میں ہونے والے اس حملے میں ستر کے قریب عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ لوئن کا کہنا ہے کہ طالبان کا مطالبہ اس کی عمومی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ہے کیونکہ اب تک طالبان افغانستان میں کسی بھی طرح کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ شائع شدہ: 9/7/09 1:17 PM GMT تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے
|
یہ فورم
|
© MMIX