رسائی کے لیے لکنس

یہ تھریڈ آرکائیو میں شامل ہو گیا ہے۔ جوابات بھیجنے کی اجازت نہیں

مشرف کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے لیے مغربی ممالک سے ملنے والے ساز و سامان کو صرف دہشتگردوں کے خلاف ہی استعمال کیا جا رہا ہے اور ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق پاکستان کے سابق صدر مشرف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پاکستانی چینل ایکسپریس نیوز سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والی امداد کے تحت ملنے والے جنگی سازو سامان کے بھارت کے خلاف استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ نے سابق صدر مشرف کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ بھارت نے بھی جنرل مشرف کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

آپ کیا کہتے ہیں؟

شائع شدہ: 9/15/09 2:09 PM GMT

تبصرے

تبصروں کی تعداد:75

تمام تبصرے اپنی آمد کے حساب سے

وقت ارسال : 9/16/09 1:15 PM GMT

مشرف نے اپنے اوپر عدالتی توجہ کا رخ دوسری طرف کرنے کے ليے ايسا بچگانہ بيان ديا ہے۔ سچ پوچھيں ہم اس دن کے انتظار ميں ہيں کب کوئی پاکستانی آمر عدالتی سيڑھياں چڑھے اور سزا ملنے پر جيل جائے۔۔۔

مائيکل شاھد، ریاست ہائے متحدہ امریکہ

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 12:53 PM GMT

خير اگر وہ ملک سے دہشتگردوں کی فيکٹريوں کو مٹا ديتا اور صرف چند سو ملاؤوں کو پھانسی دے ديتا تو باقی بزدلوں نے ويسے ہی ٹائلٹوں ميں جاکر داڑھيياں منڈوا لينی تھيں۔MOON KHAN، wana - pakistan

چند سو نہيں حضور صرف چند درجن کا مسئلہ تھا ليکن مشرف کي پہلي اور آخری ترجيح صرف اور صرف اپنے غاصبانہ اقتدار کو دوام بخشنا تھا۔۔۔

Sajjad Butt، Lahore، پاکستان

تجویز کنندہ 3 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 12:39 PM GMT

ایسے لوگ ايسی ہی گڑ بڑ کرتے ہيں۔ اب تو ہمارے روشن خيالاوں کے دماغ ميں کچھ روشنی داخل ہو جائے۔

garbar ghtala، sawat

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 11:59 AM GMT

ميرے خيال ميں مشرف کے چاہنے والے لائن لينگتھ بھول گئے۔ اوسان خطا ہو گئے۔ بھيس بدلنے لگے۔ ليڈر بھاگ گیا تو چيلوں کے يہ چلن تو ہونے ہی تھے۔۔۔

MOON KHAN، wana - pakistan

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 11:49 AM GMT

ہمارے حکمران دراصل امريکيوں کے غلام ہيں، اس لیے امريکيوں کی اجازت کے بغير سانس بھی نہيں لے سکتے۔ مشرف صاحب کو بار بار قانون کو پامال کرنے کے با وجود بھی کوئي کچھ نہ کہہ سکا۔ اس لیے کہ ان (مشرف صاحب) کو اب بھی امريکيوں کی ضرورت ہے۔

ايس اے سعيد، Nottingham، برطانیہ

تجویز کنندہ 8 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 11:35 AM GMT

اسلام عليکم، مشرف صاحب نے بہت بڑی غلطی اس وقت کی جب دنيا دہشت گردوں کے پيچھے پڑی ہوئی تھي اور يہ صاحب ايم ايم اے کو وزارتيں تقسيم کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے فرانس نے مولوی فضل الرحمن کو سرکاری دورہ کرنے کے ليے ويزہ بھی نہ ديا تھا۔ وطن عزيز کی عزت کو دھچکا لگا۔ اگر مشرف اس وقت ان دہشت گردوں کے استادوں کو ختم کر ديتے تو دنيا بھی خوش اور پاکستان ميں خودکش دہشت گرد حملے نہ ہوتے اور وہ جب صدر کا عہدہ چھوڑتے تو يوں خوار نہ ہوتے۔ بلکہ عزت واحترام سے الوداع کيے جاتے۔

atif chohdry، erfurt، جرمنی

تجویز کنندہ 5 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 11:20 AM GMT

اسلام عليکم (سلامتی ہو سب پر)
مجھے اتنا ضرور پتا ہے کہ مشرف نے اپنے دور ميں ملاؤوں کو ساتھ ملا کر سخت غلطی کی اور جو اسے چانس گيارہ ستمبر والے واقعے نے ديا تھا، پاکستان سے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا وہ اس نے گنوا ديا اور اس ميں وہ چند لٹيرے سياستدان بھی صاف کر ديتا تو آج صورتحال بہتر ہوتی اور اسے بھی يوں نہ نکلنا پڑتا۔ خير اگر وہ ملک سے دہشتگردوں کی فيکٹريوں کو مٹا ديتا اور صرف چند سو ملاؤوں کو پھانسی دے ديتا تو باقی بزدلوں نے ويسے ہی ٹائلٹوں ميں جاکر داڑھيياں منڈوا لينی تھيں۔

MOON KHAN، wana - pakistan

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 10:46 AM GMT

مشرف نے انجانے ميں تقريباً سچ ہی کہا ہے۔ ويسے بھی جو ريٹائرڈ ہو جاتا ہے اس پر ’سچ‘ بولنے کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ ريٹائرڈ فوجی ہو يا برگيڈيئر۔

jani khan mughal، sharjah

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 10:30 AM GMT

يہ تو ہر جگہ ہوتا ہے۔ ہتھيار کی سپلائی کا مقصد ايک ہوتا ہے اور استعمال کرنے والا اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔ مشرف نے جو بھی کہا ہے اس کو جھٹلايا نہيں جاسکتا۔ سنجيدگی يا پھر ڈپلوميسی يہ دو الگ باتيں ہيں اور جہاں تک ميرا خيال ہے مشرف صاحب نے کچی گولياں نہيں کھيلی ہيں۔ اس بيان کے پيچھے ضرور کوئی راز پوشيدہ ہے ہوسکتا ہے کسی کو بالواسطہ دھمکی دی گئی ہو۔ رہی بات ہند و امريکہ کے ردعمل يا پھر تشويش کی تو يہ محض ايک دکھاوا ہے۔ سبھی جانتے ہيں کہ يہ گلی محبوب کے گھر جاتی ہے۔

Sajjadul Hasnain، Hyderabad India

تجویز کنندہ 6 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 9:02 AM GMT

مشرف نے سچ نہيں بولا اور مشرف صاحب عوام کو ايک بار پھر بیوقوف بنانا رہے ہيں۔

Arif Hussain، Kuwait

تجویز کنندہ 2 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 8:58 AM GMT

بندے کی ناقص رائے کے مطابق سابق صدر کا حاليہ بيان ميڈيا کی توجہ حاصل کرنے کی ايک کوشش ہے۔
Tayyab Abbas، Faisalabad، پاکستان

’اس سادگی پہ کون مر نہ جائے اے خدا!‘

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

تجویز کنندہ 7 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 8:25 AM GMT

مشرف کا نعرہ ’سب سے پہلے پاکستان‘ ہوا کرتا تھا؟

مر يم فا ئزہ

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 8:03 AM GMT

عہدے سے ہٹنے کے بعد سارے پاکستانی ’سچ‘ بولنے لگتے ہيں۔ مشرف صاحب عوام کو ايک بار پھر بےوقوف بنا رہے ہيں۔
muhammad kamran، Leiden، ہالینڈ

صحيح کہا آپ نے اور ايسے سچ ہمارے موجودہ اور مرنے والے ليڈر بولتے رہے ہيں جن کی بنياد پر وہ آج حکومت ميں ہيں اور کچھ لوگ حکومت ميں آنے کے لیے کوشش کر رہے ہيں۔

Javid Vir، Riyadh

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 7:53 AM GMT

اگر مشرف کو اس طرح کی معلومات تھیں تو اس نے اپنے دور ميں کيوں نہیں بتايا۔ اب وہ ٹرائل سے بچنے کے لے يہ بيانات دے رہے ہيں۔ اگر امريکہ اور بھارت کو پاکستان سے خطرہ ہے تو ان بہادروں کو ہمارے بلوچستان اور پختون خواہ ميں مداخلت نظر نہيں آتی۔

نورسليم بونيری، شارجہ

تجویز کنندہ 4 لوگ

شکایت کریں

وقت ارسال : 9/16/09 7:52 AM GMT

میرے خیال میں جو کچھ مشرف کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہو سکتا ہے کیونکہ وہ پاکستان کی پالیسی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ اس بارے میں غلط نہیں ہو سکتے۔

ahsan، peshawar

تجویز کنندہ 1 شخص

شکایت کریں

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔